Sunday , October 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / حاملہ پیراک کی اولمپکس مقابلوں کی تیاریاں شروع

حاملہ پیراک کی اولمپکس مقابلوں کی تیاریاں شروع

نیو یارک۔ 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) 2020 میں ہونے والے ٹوکیو اولمپکس کے آغاز میں ابھی 1000 سے زائد دن باقی ہیں لیکن کھلاڑیوں کے لیے تیاری سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہیں۔ایسا ہی کچھ امریکی پیراک ڈانا والمر کے لیے ہے جنھوں نے پچھلے سال ہونے والے ریو اولمپکس میں اپنا ساتواں تمغہ حاصل کیا تھا۔ لیکن ٹوکیو اولمپکس کے لیے انھیں اپنے پیٹ میں موجود ‘گیند’ کی وجہ سے اپنی تیاریوں میں تبدیلی لانی پڑی ہے۔جمعرات کو ڈانا والمر نے چھ ماہ کی حاملہ ہونے کے باوجود ٹوکیو اولمپکس کے بعد پہلی بار پیراکی کے مقابلہ میں شرکت کی۔ان کیلئے سب سے پہلا کام تھا اپنے جسم کی مناسبت سے پیراکی کا لباس ڈھونڈنا۔ ریواولمپکس میں سائز 26 کا لباس پہننے کے بعد ایریزونا میں ہونے والے مقابلے میں انھوں نے سائز 32 کا لباس زیب تن کیا۔ٹیم یو ایس اے کی ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ ‘یہ لباس سب کچھ سنبھال لیتا ہے۔ حمل کی وجہ سے میرا پیٹ بڑھ گیا تھا جس کیلئے مجھے بڑا لباس لینا پڑا۔

TOPPOPULARRECENT