Thursday , May 25 2017
Home / جرائم و حادثات / حبیب نگر میں ایرکولر گودام جل کر خاکستر

حبیب نگر میں ایرکولر گودام جل کر خاکستر

حیدرآباد /11 اپریل ( سیاست نیوز ) حبیب نگر آغاپورہ میں پیش آئے ایک آتشزدگی کے واقعہ میں ایرکولر کا گودام جلکر خاکستر ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ آغاپورہ میں کٹہ میسما مندر کے قریب واقع ایرکولر گودام میں آج دوپہر اچانک آگ لگ گئی اور کچھ ہی دیر میں مکمل گودام جلکر خاکستر ہوگیا ۔ اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر انسپکٹر حبیب نگر مسٹر پی مدھوکر سوامی جائے حادثہ پر پہونچکر دو فائر انجنوں کو طلب کرلیا ۔ ایرکولر گودام رہائشی علاقہ میں واقع ہونے کے سبب وہاں سنسنی پھیل گئی ۔ پولیس نے بتایا کہ شارٹ سرکٹ کے سبب یہ آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے اور شبہ کیا جارہا ہے کہ اس حادثہ میں 10 تا 15 لاکھ اشیاء کا نقصان ہوا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT