Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / حبیب نگر میں تیز رفتار گاڑی سے 3 زخمی

حبیب نگر میں تیز رفتار گاڑی سے 3 زخمی

حیدرآباد۔ /20 اپریل، ( سیاست نیوز) حبیب نگر کے علاقہ میں ایک گاڑی کے سبب آج رات دہشت پیدا ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹاٹا سومو گاڑی کا بریک فیل ہوجانے پر یہ واقعہ پیش آیا جس میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ سب انسپکٹر حبیب نگر پولیس مسٹر بھانو پرساد نے مقام واردات پہنچ کر حالات کو قابو میں کرلیا اور ہجوم کو جمع ہونے اور سنسنی پھیلنے سے روک دیا۔ انہوں نے بتیا کہ ایک ٹاٹا سومو گاڑی جو حبیب نگر نالہ کی جانب سے کریسنٹ اسکول کی طرف آرہی تھی ایک موٹر سیکل کو ٹکر دینے کے بعد بے قابو ہوگئی اور قریب میں ٹھہرے دو افراد کو اپنی زد میں لے لیا جس کے بعد ایک اور موٹر سیکل اور کارکو ٹکر دینے کے بعد آٹو سے ٹکر ہوگئی۔ اس دوران ڈرائیور چالاکی سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ بریک پینڈل کے نیچے کولڈرنک کی بوتل پھنس جانے کے سبب بریک نہیں لگا اور یہ حادثہ ڈرائیور کی لاپرواہی سے پیش آیا۔ پولیس حبیب نگر مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT