Friday , September 22 2017
Home / جرائم و حادثات / حبیب نگر میں خرابی صحت کی بناء خاتون کی خود کشی

حبیب نگر میں خرابی صحت کی بناء خاتون کی خود کشی

حیدرآباد ۔ 9 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : حبیب نگر کے علاقہ میں ایک خاتون نے خود سوزی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق پروین بیگم نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خود سوزی کرلی ۔ پروین کی صحت کافی عرصہ سے خراب تھی اور اس دوران اس خاتون کا ذہنی توازن بھی بگڑ گیا تھا ۔ پروین حسن نگر علاقہ کے ساکن شیخ مصطفی کی بیوی تھی ۔ ان کی شادی سال 2002 میں ہوئی تھی اور ان کے 4 بچے ہیں ۔ تین سال سے اچانک اس خاتون کی صحت بگڑ گئی اور کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ۔ پولیس کے مطابق مختلف مقامات پر اس خاتون کا علاج کروایا گیا ۔ تاہم کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ۔ جس سے تنگ آکر خاتون نے 3 مارچ کے دن انتہائی اقدام کرلیا ۔ اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ حبیب نگر پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔
بیوی سے جھگڑے کے بعد ایک شخص کی خود کشی
حیدرآباد ۔ 9 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : چیتنیہ پوری کے علاقہ میں بیوی سے جھگڑے کے بعد ایک شخص نے خود کشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 26 سالہ پادریا عرف پربھو جو پیشہ سے میستری تھا ۔ راجیو گاندھی نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس شخص کا بیوی سے جھگڑا ہوا تھا اور اس نے بیوی سے جھگڑے کے بعد شہر کا رخ کیا تھا جس نے کل رات یہاں پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ پولیس چیتنیہ پوری مصروف تحقیقات ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT