Sunday , October 22 2017
Home / شہر کی خبریں / حب الوطنی اور اسکل ڈیولپمنٹ کی اہمیت : پاریکر

حب الوطنی اور اسکل ڈیولپمنٹ کی اہمیت : پاریکر

حیدرآباد۔16جنوری ( پی ٹی آئی ) وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا کہ تعلیم حب الوطنی کے اقدار اور شخصیت کے فروغ پر مبنی ہونی چاہیئے اور اپنے ہی ملک کے بارے میں منفی رائے رکھنا اچھی تعلیم کی علامت نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پرسنالیٹی ڈیولپمنٹ ایک انتہائی اہم پہلو ہے ‘ انہیں یہ دیکھ کر کافی خوشی ہوئی کہ اس پروگرام میں شریک تمام خواتین اور لڑکیوں نے کھڑے ہوکر ’’ وندے ماترم ‘‘ کہا ۔ کیونکہ وندے ماترم ہمیں پہلے قوم پسندی کے بارے میںاحساس دلانے کی پہلی علامت ہے ۔ جب کوئی غلط کام ہو یہاں تک کہ کشمیر میں بھی اگر ایسا ہوتو ہمیں افسوس ہوتا ہے اور جب کوئی اچھا کام ہوتو ہم خوش ہوتے ہیں ۔ ملک کے بارے میں اس پہلو پر بھی توجہ ہونی چاہیئے ورنہ عام طور پر لوگ ملک کی یونیورسٹیز میں اپنے ہی ملک کے بارے میں غلط تبصرے کیا کرتے ہیں ۔ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ اچھی تعلیم نہیں ۔ منوہر پاریکر آج سورنا بھارت ٹرسٹ حیدرآباد چیاپٹر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کررہے تھے ۔ یہ ٹرسٹ مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو کے ارکان خاندان اور دیگر کی جانب سے چلایا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کی مختلف اسکیمات کا مقصد ملک کے نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے ۔ منوہر پاریکر نے کہا کہ سوچھ بھارت مشن کے ذریعہ اگر صفائی یقینی بنائی جائے تو ملک میں سیاحوں کی تعداد میں دوگنااور سہ گنا اضافہ ہوسکتاہے ۔( متعلقہ خبر صفحہ 2پر ) منوہر پاریکر نے آج ڈی آر ڈی او کے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام میزائل کامپلکس کا بھی دورہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہندوستان دفاعی برآمدات کے فروغ پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے اور وہ عالمی ڈیفنس مینوفیکچرنگ مرکزمیں تبدیل ہوسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT