Wednesday , August 16 2017
Home / ہندوستان / حب الوطنی و ہم آہنگی کے فروغ اور رشوت سے نجات اور جمہوری اقدار کے تحفظ کا عہد

حب الوطنی و ہم آہنگی کے فروغ اور رشوت سے نجات اور جمہوری اقدار کے تحفظ کا عہد

نئی دہلی ۔ 9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا نے آج ملک کو رشوت ستانی سے نجات دلانے جمہوری اقدار کا تحفظ، حب الوطنی و فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کا عہد کیا۔ ہندوستان چھوڑدو تحریک کی 75 ویں سالانہ یاد کے موقع پر لوک سبھا نے ایک متفقہ قرارداد منظور کی اور مہاتما گاندھی اور دیگر مجاہدین آزادی کے خوابوں کے مطابق ہندوستان بنانے کیلئے انتھک جدوجہد کرنے کا عہد کیا۔ قرارداد میں کہا گیا ہیکہ ’’ہم 125 کروڑ سے زائد عوام کے نمائندے 2022 میں ہمارے 75 ویں یوم آزادی جشن تک ایک ایسے ملک و قوم کی تعمیر کیلئے ہر شہری کو ساتھ لیکر چلنے کا عہد کرتے ہیں مہاتماگاندھی اور دیگر مجاہدین آزادی نے جسکا خواب دیکھا تھا‘‘۔ اسپیکر سمترامہاجن نے یہ قرارداد پڑھی۔

TOPPOPULARRECENT