Friday , September 22 2017
Home / دنیا / حجاب پوش مسلم خاتون امریکی طیارے سے اتار دی گئی

حجاب پوش مسلم خاتون امریکی طیارے سے اتار دی گئی

شکاگو۔17اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) ایک حجاب پوش مسلم خاتون کو امریکہ میں مبینہ طور پر ساؤتھ ویسٹ ایئرلائنز کے طیارہ سے اتار دیا گیا ۔ اس خاتون نے فلائٹ ٹنڈن سے اپنی نشست تبدیل کرنے کی خواہش کی تھی اور کہا تھا کہ اُسے پڑوسی مسافر کے ساتھ بیٹھتے ہوئے بے چینی محسوس ہورہی ہے ‘ میری لائن کی مسلم خاتون حکیمہ عبداللہ نے کہاکہ اُسے شکاگو سے سیاٹل جانا تھا لیکن کوئی قابل اعتبار وضاحت کے بغیر اسے طیارہ سے اتار دیا گیا ۔حکیمہ نے کہا کہ وہ اپنی نشست تبدیل کرنا چاہتی تھی لیکن اُسے اپنی پرواز ہی تبدیل کرنے پرمجبور ہونا پڑا ۔ یہ اس قسم کا دوسرا واقعہ ہے جس میں جاریہ ماہ اس ایئر لائنز کی پرواز ملوث ہے۔ قبل ازیں ساؤتھ ویسٹ ایئر لائنز کے طیارے سے ایک عراقی مسافر کو اتار دیا گیا تھا جب کہ اُس کے ساتھ بیٹھا ہوا باریش مسافر اُس سے عربی میں بات چیت کررہا تھا ۔ امریکی ۔ اسلامی تعلقات کونسل کی عہدیدار زینب چودھری نے ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ حکیمہ سیاٹل جانے والے طیارہ میں شکاگو سے سوار ہوئی تھی لیکن اُسے اتار دیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT