Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / حجاب کی مخالفت پر جان سے ماردینے کی دھمکی

حجاب کی مخالفت پر جان سے ماردینے کی دھمکی

بین الاقوامی شہرت یافتہ افغان اداکارہ میرینا گلبہاری کی فرانس میں خودساختہ جلاوطنی
پیرس۔4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بین الاقوامی شہرت یافتہ افغان اداکارہ میرینا گلبہاری اوراس کے شوہر کا ان کی آبائی قیام گاہ سے اتنا شدید تعاقب کیا گیا کہ وہ خودکشی کرنے کے قریب تھے جبکہ ایک فرانسیسی پناہ گاہ میں انہیں پناہ مل گئی ۔ افغان اداکارہ کی حجاب کے بغیر تصویریں اس پناہ گزین کیمپ سے جاری کی گئی ہیں۔ اپنی جان کے خوف سے یہ جوڑا جو منکسرالمزاج تھا، ملک سے فرار ہونے پر مجبور ہوگیا۔ یہ جوڑا پانچ ماہ قبل ایک فلمی میلہ میں شرکت کیلئے فرانس آیا تھا۔ اداکارہ کے شوہر نوراللہ عزیزی نے کہا تھا کہ ہم نے کہا کہ انہوں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ انہیں فرانس میں قیام کرنا پڑے گا ، اس لئے انہوں نے اپنا کوئی بھی سامان اپنے ساتھ نہیں لیا تھا۔ اس نے کہا کہ اس نے کہا کہ اسے اور اس کے خاندان کو جان سے ماردینے کی دھمکیاں دی جارہی تھیں ، اس لئے اس نے افغانستان واپسی کے امکان کو مسترد کردیا۔ میرینا گلبہاری طلائی گلوب یافتہ فلم ’’اسامہ‘‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی تھیں۔ کابل میں اس کی تصویروں کے رسالے بہت زیادہ تعداد میں فروخت ہوتے تھے۔

TOPPOPULARRECENT