Monday , August 21 2017
Home / Top Stories / حجاب کی وجہ سے اولمپین کو ایرپورٹ پر روک لیا گیا

حجاب کی وجہ سے اولمپین کو ایرپورٹ پر روک لیا گیا

لاس اینجلس ۔ 9 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اولمپکس میں حجاب کے ساتھ شرکت کرنے والی پہلی خاتون ابتہاج محمد نے کہا کہ انہیں حالیہ دنوں میں امریکی ایرپورٹ پر کسٹسمس عہدیداروں کی جانب سے دو گھنٹے بغیر کچھ بتائے روک لیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ یہ نہیں جانتی کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے سفری پابندی کے بعد یہ واقعہ میرے سے پیش آیا ہوگا لیکن اتنا ضرور کہا جاسکتا ہیکہ یہ اسی فیصلہ کا اثر ہے۔ انہوں نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ میں ایک مسلمان ہوں اور ایک عربی نام ہے اس کے علاوہ اولمپک میں امریکی ٹیم کی نمائندگی کرنے کے باوجود حالات نہیں بدلے ہیں۔ یاد رہے گذشتہ برس ریو اولمپک میں ابتہاج محمد نے امریکی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے نہ صرف برونز میڈل حاصل کیا بلکہ وہ پہلی امریکی مسلم خاتون ہونے کا بھی اعزاز حاصل کیا جس نے اپنے ملک کیلئے اولمپکس میں میڈل حاصل کیا ہو۔

TOPPOPULARRECENT