Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / حجاج کرام کی واپسی ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی کا اظہار اطمینان

حجاج کرام کی واپسی ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی کا اظہار اطمینان

حیدرآباد 20 اکٹوبر (پریس نوٹ) ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ جناب محمد محمود علی نے ریاست کے تمام حجاج کرام کی بحفاظت واپسی پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لایا اور دوران حج پیش آئے سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے دعا کی۔ اس کے ساتھ ساتھ لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ اُنھوں نے کہاکہ حکومت تلنگانہ نے حاجیوں کے لئے بہتر سے بہتر انتظامات کی کوشش کی اور بالخصوص رباط میں رہائش کو یقینی بنایا۔ پہلی مرتبہ 597 حجاج کرام کو رباط میں قیام کے ساتھ ساتھ طعام کی سہولت فراہم کی گئی۔ اِس کے لئے انھوں نے نگرانکار رباط جناب حسین شریف سے اظہار تشکر کیا۔ اُنھوں نے نظام وقف کمیٹی اور دیگر تمام اداروں سے بھی بہتر تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ بعض خادم الحجاج کی لاپرواہی کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے ڈپٹی چیف منسٹر نے کہاکہ تحقیقات کے بعد سخت کارروائی کی جائے گی اور آئندہ سال خادم الحجاج کو خصوصی تربیت کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT