Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / حجت الاسلام مولانا سید محمد عقیل محمد آبادی کا دورہ فیض عام ٹرسٹ

حجت الاسلام مولانا سید محمد عقیل محمد آبادی کا دورہ فیض عام ٹرسٹ

شیعہ عالم د ین مولانا سید محمد عقیل محمد آبادی نے دفتر فیض عام ٹرسٹ کا دورہ کرتے ہوئے اس فلاحی ٹرسٹ کی سرگرمیوں سے واقفیت حاصل کی ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ مسٹر مصطفی علی خاں ، مسٹر عباس علی خاں بھی تھے ۔ فیض عام ٹرسٹ کے سکریٹری جناب افتخار حسین نے فیض عام ٹرسٹ کے ایم سی ممبرس مسٹر سید حیدر علی اور مسٹر علی حیدر کی موجودگی میں مولانا سید محمد عقیل محمد آبادی کو بتایا کہ فیض عام ٹرسٹ اپنے قیام سے اب تک ہزاروں طلبہ اور غریب خاندانوں کی مدد کرچکا ہے ۔ روزنامہ سیاست کے ملت فنڈ کے ساتھ بھی وہ مسلسل اشتراک و تعاون کرتا ہے چنانچہ اترپردیش کے مظفر نگر ، دہلی اور کشمیر میں بھی وہ فلاحی خدمات انجام دے رہا ہے ۔ ٹرسٹ کی سرگرمیوں پر خوشنودی کا اظہار کرتے ہوئے حجت الاسلام مولانا سید محمد عقیل محمد آبادی نے فیض عام ٹرسٹ کے منتظمین اور اس کے عطیہ دہندگان کے حق میں دعا کی ۔۔

TOPPOPULARRECENT