Wednesday , August 23 2017
Home / عرب دنیا / حجر اسود کا بوسہ لینے خواتین کیلئے علحدہ نظام الاوقات پر غور

حجر اسود کا بوسہ لینے خواتین کیلئے علحدہ نظام الاوقات پر غور

مکہ مکرمہ ۔ /6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) حرم شریف میں کعبۃ اللہ سے نصب حجر اسود کا بوسہ لینے کے لئے خواتین کیلئے علحدہ اوقات مقرر کرنے پر غور کیا جارہا ہے ۔ سعودی عرب کی مجلس شوریٰ میں مذہبی امور کی نگرانی کرنے والی کمیٹی نے ایک نئی تجویز پیش کی ہے ۔ حجر اسود کو بوسہ دینے کے لئے طواف کعبہ کے دوران مرد و خواتین کے لئے الگ الگ نظام الاوقات کے تعین کی سفارش کی گئی ہے ۔ خواتین کو سہولیات فراہم کرتے ہوئے اس تجویز کو رکن شوریٰ ڈاکٹر موضعی الدغیتر نے پیش کی تھی ۔دن بھر میں کم سے کم دو گھنٹوں کو خواتین کے لئے مختص کرنے پر غور کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT