Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / حج امور پر ایران ۔سعودی تعطل

حج امور پر ایران ۔سعودی تعطل

تہران ۔ /19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) علاقائی حریف سعودی عرب اور ایران کے مابین جاریہ سال کے حج پروگرام کے تعلق سے مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے ہیں ۔ دونوں ممالک میں رسمی سفارتی تعلقات نہ ہونے کی بنا ویزا کی اجرائی کے بارے میں اتفاق نہ ہوسکا ۔ ایران کے ایک وفد نے گزشتہ ہفتہ سعودی عرب کا دورہ کیا اور حج پروگرام کے بارے میں بات چیت کی ۔ اس وفد کے سربراہ سعید احدی نے سرکاری ٹیلی ویژن کو بتایا کہ 4 دن مذاکرات ہوئے اور سکیورٹی و سفر کے بارے میں نمایاں پیشرفت ہوئی لیکن تہران میں سعودی سفارت خانہ غیر کارکرد ہونے کی بنا ایرانی شہریوں کو ویزا کی اجرائی کا مسئلہ حل نہیں ہوسکا ۔

TOPPOPULARRECENT