Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / حج انتظامات پر آج حج ہاوز میں سرکاری محکمہ جات کا اجلاس

حج انتظامات پر آج حج ہاوز میں سرکاری محکمہ جات کا اجلاس

ڈپٹی چیف منسٹر اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ 21 اگست سے حج پرواز کا آغاز
حیدرآباد ۔ 3۔ اگست (سیاست  نیوز) حج 2016 ء کے انتظامات کو قطعیت دینے کیلئے کل 4 اگست کو حج ہاؤز میں مختلف سرکاری محکمہ جات کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ تلنگانہ اور آندھراپردیش کے اقلیتی بہبود عہدیدار شرکت کریں گے کیونکہ دونوں ر یاستوں کیلئے حج ہاؤز میں کیمپ منعقد کیا جائے گا ۔ اسپیشل آفیسر حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے بتایا کہ 26 محکمہ جات کے عہدیدار اجلاس میں شریک ہوں گے۔ عازمین حج کی روانگی کا 21 اگست سے آغاز ہوگا اور 28 اگست تک پروازیں جاری رہیں گی۔ مسلسل دوسرے سال ایر انڈیا کی پروازیں رہیں گی اور حجاج کرام کی واپسی کا 4 اکتوبر سے آغاز ہوگا۔ کوآرڈنیشن کمیٹی کے اجلاس میں جن اداروں کی شرکت متوقع ہے ، ان میں ایر انڈیا جی ایم آر امیگریشن ، بیورو آف سیول ایویشن سیکوریٹی ، سی آئی ایس ایف ، پولیس ، کسٹمس ، گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ، پبلک ہیلت ، اسٹیٹ بینک آف انڈیا ، حیدرآباد واٹر ورکس ، ٹرانسکو ہارٹیکلچر ، آر ٹی سی ، وقف بورڈ اور دیگر ادارے شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT