Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / حج انتظامات کو قطعیت دینے آج مختلف محکمہ جات کا اجلاس

حج انتظامات کو قطعیت دینے آج مختلف محکمہ جات کا اجلاس

ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی صدارت کریں گے
حیدرآباد ۔ 19۔ جولائی (سیاست نیوز) حج 2017 ء کے انتظامات کو قطعیت دینے کیلئے 24 محکمہ جات کے عہدیداروں کا اجلاس کل 20 جولائی کو حج ہاؤز نامپلی میں منعقد ہوگا۔ ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی ، کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ حکومت کے مشیر برائے اقلیتی امور اے کے خاں اور سکریٹری اقلیتی امور سید عمر جلیل کے علاوہ صدرنشین وقف بورڈ محمد سلیم اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس میں 11 اگست سے شروع ہو نے والے حج کیمپ کے انتظامات کو قطعیت دی جائے گی ۔ حج ہاؤز کے احاطہ میں حج کیمپ کے انعقاد کے علاوہ شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ پر حج ٹرمینل کے انتظامات پر عہدیداروں کو ہدایات جاری کی جائیں گی۔ اسپیشل آفیسر تلنگانہ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے بتایا کہ کسٹمس ، امیگریشن ، ایرلائینس ، جی ایم آر ، سی آئی ایس ایف ، پولیس ، جی ایچ ایم سی ، الیکٹرک سٹی ، واٹر ورکس ، میڈیکل اینڈ ہیلتھ، آر ٹی سی اور دیگر محکمہ جات کے اعلیٰ عہدیدار شرکت کریں گے ۔ اجلاس کے لئے ایجنڈہ تیار کرلیا گیا ہے جس کے مطابق تمام محکمہ جات کو ان کی ذمہ داریوں سے واقف کرایا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ 11 اگست سے حج کیمپ کا آغاز ہوگا اور 10 اگست تک تمام تیاریاں مکمل کرلی جائے گی۔ حج ٹرمینل میں ہر سال کی طرح عازمین حج کیلئے بہتر انتظامات کئے جائیں گے۔ 13 اگست سے عازمین حج کی پروازوں کا آغاز ہوگا اور 10 دن میں 14 پروازوں کے ذریعہ سعودی ایر لائینس تلنگانہ اور آندھراپردیش کے عازمین حج کو جدہ پہنچائے گا۔ دونوں ریاستوں کے عازمین حج حالت احرام میں جدہ پرواز کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT