Tuesday , October 17 2017
Home / عرب دنیا / حج سانحہ میں شہیدوں کی تعداد 1621 ہوگئی

حج سانحہ میں شہیدوں کی تعداد 1621 ہوگئی

دوبئی ۔ 14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) حج کے دوران شہید ہونے والے حجاج کرام کی تعداد آج کے اعداد و شمار کے بموجب 1621 ہے جبکہ سینکڑوں ہنوز لاپتہ بتائے جاتے ہیں۔ سراغ رساں ادارہ اے پی کے اعداد و شمار کے بموجب یہ تعداد اس سے بھی کہیں زیادہ ہے۔ سعودی عہدیداروں کے بموجب شہید حجاج کی تعداد 769 اور زخمی ہونے والوں کی تعداد 934 ہے۔ سعودی صحت و داخلہ وزارتوں کے عہدیداروں نے خبر رساں ادارہ کے اعداد و شمار پر کوئی ردعمل ظاہر کرنے سے انکار کردیا ۔ شہزادہ ترکی الفیصل نے حج انتظامیہ کی معلومات میں دیگر مسلم ممالک کو شرک کرنے سے انکار کردیا۔

TOPPOPULARRECENT