Saturday , September 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / حج سوسائٹی محبوب نگر کے سالانہ اجلاس کا انعقاد

حج سوسائٹی محبوب نگر کے سالانہ اجلاس کا انعقاد

محبوب نگر /10 جنوری (فیکس) آج گیارہ بجے دن رائل فنکشن ہال محبوب نگر میں لبیک حج سوسائٹی کا سالانہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں چند تبدیلیوں کے ساتھ باتفاق رائے پرانی کمیٹی کو ہی آئندہ تین سال تک کے لئے برقرار رکھا گیا۔ جناب شیخ سالم بن حسن باوزیر خازن، جناب محمد اسحاق شریک معتمد کے علاوہ مسرز محمد عبدالغفار اور محمد آصف علی کو ای سی ممبر مقرر کیا گیا۔ 14 جنوری سے حج 2016ء کے لئے درخواست داخل کرنے والوں کی رائل فنکشن ہال میں ہر روز صبح گیارہ بجے تا ایک بجے دن رہنمائی کی جائے گی۔ عازمین سے گزارش ہے کہ اپنے پاسپورٹ وغیرہ تیار رکھیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT