Sunday , September 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / حج مبرور کے لئے صبر و تحمل اور ایثار ناگزیر

حج مبرور کے لئے صبر و تحمل اور ایثار ناگزیر

سنگاریڈی میں حج تربیتی پروگرام سے مفتی محمد اسلم سلطان قاسمی کا خطاب
سنگاریڈی9 ؍اگسٹ(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی والنعمان اسلامک ایجو کیشنل سو سائٹی سنگاریڈی کے زیر اہتمام مسجد نعمانیہ گنج میدان سنگاریڈی میں ’’ضلعی عازمین حج تربیتی و سوٹ کیس تقسیم پروگرام‘‘ کا انعقاد عمل میں آیا ۔اس موقع پر مفتی محمد سلطان قا سمی ناظم عربیہ نعمانیہ سنگاریڈی نے خطاب کر تے ہوئے حج مبرور کیلئے صبرو تحمل اور ایثار کو نا گزیر قرار دیا ۔عازمین حج ایام حج میں صبرو تحمل کا دامن نہ چھوڑیں حجا ج اکرام منا سک حج و عمرہ کو صبرو سکون کے سا تھ ادا کریں۔خاص طور پر طواف بیت اللہ ‘ حجرہ اسود کا استلام‘ مقام ابراہیم میں دوگانہ کی ادائیگی اوررمی جمرات کیلئے ٹرین سے جاتے اور آتے وقت صبرو تحمل اور سنجید گی کا خاص خیال رکھیں۔عمر رسید ہ حجا ج اکرام کیلئے ایثار کا اظہار کریں۔انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں قیام کے دوران مسجد حرام اور مسجد نبوی ؐ میں پہنچ کر با جماعت نمازوں کا اہتمام کریں ایام حج میں منی ‘ عرفہ اور مزدلفہ میں قیام کے دوران بھی با جماعت نمازوں کا اہتمام ضروری ہے ۔خواتین سفر حج کے دوران پر دے کا خاص خیال رکھیں۔بعد ازاں تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے سنگاریڈی ‘ سد اسیو پیٹ ‘ پٹن چیرو‘ رامچندرا پور‘ او ڈی ایف‘ نرسا پور‘ جوگی پیٹ اور میدک کے عازمین حج میں فی کس دوعدد سو ٹ کیسوں کی تقسیم عمل میں آئی۔اس پر وگرام کا آغا ز مولانا محمد زبیر شریف کی قرا ء ت کلام سے ہوا ۔ محمد عبد المجید صدر انتظامی کمیٹی مسجد ہٰذا نے حج پروگرام کے انتظامات کی نگرانی کی ۔ اس موقع پر مولانا سید فصیح الدین قا سمی صدر جمیعت العلماء سنگاریڈی ‘ سید خواجہ علی ‘ حافظ محمد واجد ‘محمد صدیق ‘ و د یگر اراکین موجو د تھے۔

TOPPOPULARRECENT