Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / حج کمیٹی آف انڈیا کے نئے سی ای او نے عہدہ نہیں سنبھالا

حج کمیٹی آف انڈیا کے نئے سی ای او نے عہدہ نہیں سنبھالا

ممبئی 27جولائی(سیاست ڈاٹ کام) جموں وکشمیر میں امرناتھ یاتریوں پر حالیہ حملے کے پس منظر میں حج بیت اللہ جانے والے عازمین کوروکنے اور حملے کی دھمکی سے حالات نے سنگین صورتحال اختیار کرلی، اس کے باوجودحج کمیٹی اپنے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سے محروم ہے اور کارگزار سی ای او کام دیکھ رہے ہیں۔ ممبئی یونیورسٹی کے رجسٹرار مقصوداحمدخان کومرکز نے حج کمیٹی آف انڈیا کا سی ای او مقرر کیا ، لیکن یونیورسٹی نے انہیں اب تک راحت نہیں دی کیونکہ امسال امتحانی پرچوں کی جانچ میں تاخیر ہوئی ہے اور نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا ہے حالانکہ نئی دہلی، لکھنؤ اور گوہاٹی سے حج 2017 کے سلسلہ میں سعودی عرب کیلئے عازمین کی پروازوں کاسلسلہ شرورع ہوچکا ہے ۔

مہاراشٹرا اسمبلی میں حاجیوں کے تحفظ کا معاملہ اُٹھایا گیا
ممبئی ,27 جولائی(سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا اسمبلی میں آج کا نگریس کے رکن اسمبلی آصف شیخ نے نا گپور۔ اورنگ آباد اور ممبئی ائیر پورٹ سے عازمین حج کے قافلوں کو قومی شاہراہوں پربھاری سیکو ریٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا،جس کے جواب میں مملکتی وزیر داخلہ رنجیت پاٹل نے ایوان میں یقین دلایاکہ حاجیوں کوہرممکن تحفظ دیا جائے گا اور حملوں کی دھمکی دینے والے سُریش چوہانکے کے خلاف کارروائی کی جا ئے گی۔

TOPPOPULARRECENT