Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / حج کمیٹی کو رواں سال عازمین کی 4,48,266 درخواستیں موصول ہوئیں : نقوی

حج کمیٹی کو رواں سال عازمین کی 4,48,266 درخواستیں موصول ہوئیں : نقوی

نئی دہلی ۔ 26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا کو آج مطلع کیا گیا کہ رواں سال مرکزی حج کمیٹی کو 4,48,266 عازمین کی درخواستیں موصول ہوئی تھیں جن کے منجملہ 1,23,700 پر غور کیا گیا۔ حج کمیٹی آف انڈیا سعودی عرب میں ادا کئے جانے والے اس مقدس مذہبی فریضہ کے امور کے انتظامات کرنے سے متعلق حکومت ہند کا مسلمہ قانونی ادارہ ہے۔ مملکتی وزیراقلیتی امور مختارعباس نقوی نے ایک سوال کے جوا ب میں بتایا کہ ہندوستانی حج کمیٹی کو کیرالا سے سب سے زیادہ 95,236 درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ مہاراشٹرا سے 57,246، گجرات سے 57,225 اور اترپردیش سے 51,375 درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ ہندوستانی حج کمیٹی کے کوٹہ میں 1,70,025 عازمین کی گنجائش تھی۔ ماباقی عازمین خانگی ٹور آپریٹرس کے ذریعہ سالانہ فریضہ حج ادا کیا کرتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT