Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / حج کو روانگی کے شیڈول میں جزوی تبدیلی، بکنگ کا آج آخری دن

حج کو روانگی کے شیڈول میں جزوی تبدیلی، بکنگ کا آج آخری دن

حیدرآباد۔/24اگسٹ، ( پریس نوٹ ) اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے اعلان کیا ہے کہ حیدرآباد سے روانہ ہونے والے عازمین حج کی روانگی کے شیڈول میں کچھ ردوبدل کیا گیا ہے۔ مرکزی حج کمیٹی سے موصولہ اطلاع کے مطابق 27اگسٹ کو فلائیٹ نمبر AI 5527 سے روانہ ہونے والے 209 عازمین حج کو نظر ثانی شدہ شیڈول کے مطابق اب ایک دن پہلے 26اگسٹ کو فلائیٹ نمبر AI 5525 کے ذریعہ روانہ کیا جائے گا۔ اسی طرح 28اگسٹ کو فلائیٹ نمبر AI 5529 کے ذریعہ روانہ ہونے والے 237 عازمین کی روانگی اب ایک دن قبل مقرر کی گئی ہے جس کے تحت یہ عازمین 27 اگسٹ کو فلائیٹ نمبر AI 5527 سے روانہ ہوں گے۔ 28اگسٹ کو جو فلائیٹ نمبر AI  5529 روانہ ہونے والی تھی اس کی تاحال توثیق نہیں ہوئی ہے۔ ان مذکورہ بالا فلائیٹس کے عازمین سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ جمعرات 25اگسٹ کو 11:30 بجے دن حج کمیٹی سے رجوع ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ اس تعلق سے تمام متعلقہ عازمین حج کو ان کے فون پر ایس ایم ایس کے ذریعہ اطلاع دے دی گئی ہے۔ کل حج ہاؤز میں فلائیٹس کی بکنگ کا آخری دن ہے۔ عازمین حج سے اس اہم تبدیلی کو نوٹ کرلینے کی خواہش کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT