Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / حج کیلئے تلنگانہ سے محرم کوٹہ کے تحت، 14 خواتین کا انتخاب

حج کیلئے تلنگانہ سے محرم کوٹہ کے تحت، 14 خواتین کا انتخاب

حیدرآباد ۔ 7۔ جون (سیاست نیوز)  حج 2017 ء کیلئے تلنگانہ سے محرم کوٹہ کے تحت 14 خواتین کا انتخاب عمل میں آیا ہے ۔ اسپیشل آفیسر تلنگانہ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے بتایا کہ محرم کوٹہ کے اس عازمین کو مکمل حج مصارف کی رقم اوریجنل پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات 19 جون تک جمع کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گرین زمرہ کے تحت منتخب محرم کوٹہ کے عازمین جملہ رقم دو لاکھ  35 ہزار 150 روپئے اور عزیزیہ زمرہ کیلئے 2 لاکھ 1800 روپئے جمع کرنے ہوں گے۔ عازمین نے درخواست فارم میں جو زمرہ تحریر کیا تھا ، اسی کے مطابق رقم اسٹیٹ بینک آف انڈیا یا پھر یونین بینک آف انڈیا میں حج کمیٹی آف انڈیا کے اکاؤنٹ میں جمع کرائی جائیں۔ اسلامک ڈیولپمنٹ بینک کے ذریعہ قربانی ادا کرنے کے خواہشمند عازمین کو زائد 8000 روپئے ادا کرنے ہوں گے۔ پروفیسر ایس اے شکور نے کہا کہ شیعہ عازمین جن کیلئے جحفہ میقات ہوگی، انہیں مزید 100 سعودی ریال یعنی 1739 روپئے زائد ادا کرنے ہوں گے۔ انہوں نے عازمین سے خواہش کی کہ وہ  اپنا اوریجنل پاسپورٹ اور ایک کلر فوٹو 19 جون سے قبل دفتر حج کمیٹی میں جمع کردیں۔ محرم کوٹہ کی خواتین کو میڈیکل اسکریننگ اینڈ فٹنس سرٹیفکیٹ بھی پاسپورٹ کے ہمراہ داخل کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں محرم کوٹہ کے تحت 200 نشستیں مختص کی گئی تھیں جن میں تلنگانہ کو 14 نشستیں حاصل ہوئی ہیں جن کا قرعہ اندازی کے ذریعہ انتخاب عمل میں آیا۔

TOPPOPULARRECENT