Saturday , June 24 2017
Home / دنیا / حج کی سعادت حاصل کرنے غریبوں کیلئے 5 کروڑ روپئے کا عطیہ

حج کی سعادت حاصل کرنے غریبوں کیلئے 5 کروڑ روپئے کا عطیہ

جوہانسبرگ ۔ 2 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ایک جنوبی افریقی ہندوستانی نژاد مسلمان شخص نے گذشتہ سال حج بیت اللہ کے دوران اپنے سیل فونس سے تقریبا 500 تصاویر کھینچی تھی اور ایک انوکھے انداز میں اس نے ان تصاویر کو فروخت کر کے 5 کروڑ روپئے کی خطیر رقم جمع کرلی ۔ جو اب وہ ان لوگوں پر خرچ کرے گا جو حج بیت اللہ کے خواہاں ہیں ۔ یوسف ابرامجی نے اپنی پوری رقم دو جنوبی افریقی امدادی اداروں کو عطیہ کردی جو ایسے لوگوں کی مالی امداد کرتی ہے جو حج کی سعادت حاصل کرنا چاہتے ہوں ۔ ابرامجی نے سینکڑوں تصاویر اپنے ان فون سے کھینچی اور اس کا نام ’ کافی ٹیبل بک حج 2016 ‘ رکھا اور اس تصاویر والی کتاب کو ابرامجی نے جنوبی افریقہ اوقاف اور کریسنٹ لائف اسٹائل کو عطیہ کردیا ۔ ابرامجی نے کہا کہ دنیا میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں ہے جو حج کی سعادت حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ لیکن مالی موقف کمزور ہونے کی وجہ سے وہ ایسا نہیں کرسکتے ۔ اسلام نے ہر صاحبِ استطاعت کو زندگی میں ایک بار حج کرنے کا حکم دیا ہے لیکن استطاعت نہ ہونے کی وجہ سے کئی لوگ حج کی سعادت سے محروم ہوجاتے ہیں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT