Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / حج کے درخواست گذاروں کیلئے حج کمیٹی میں مفت زیراکس کی سہولت

حج کے درخواست گذاروں کیلئے حج کمیٹی میں مفت زیراکس کی سہولت

دفتر حج کمیٹی آج بند رہے گا: پروفیسر ایس اے شکور کا اعلان
حیدرآباد ۔ 23 جنوری (پریس نوٹ) اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے اعلان کیا ہیکہ حج 2016ء کے خواہشمند عازمین حج کے ایسے درخواست گذاروں کیلئے جو کسی وجہ سے اپنے ساتھ دستاویزات کی زیراکس کاپی نہ لاسکیں ہوں تو ان کیلئے دفتر حج کمیٹی کی جانب سے ان دستاویزات کی مفت زیراکس کاپی حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ اس مقصد کیلئے ایک زیراکس مشین مختص کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ درخواست گذار حضرات اپنے ساتھ پاسپورٹ کی ایک کاپی ضرور لائیں۔ اگر رہائشی پتہ پاسپورٹ میں درج کئے گئے پتہ سے مختلف ہے تو اس کے ثبوت کیلئے مندرجہ ذیل دستاویزات میں سے کسی ایک دستاویز کی نقل لائیں جس پر خود ان کے دستخط ہوں۔ راشن کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس، الیکٹرک بل، ٹیلیفون بل، پانی کا بل، گیس کنکشن، الیکشن آئی ڈی کارڈ، انکم ٹیکس اسسمنٹ آرڈر، بینک پاس بک، آدھار کارڈ اور سرکاری دفتر میں ملازمت کا شناختی کارڈ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ سہولت صرف حج درخواست فارم داخل کرنے والوں کو ہی فراہم کی جائے گی۔ پروفیسر ایس اے شکور نے مزید بتایا کہ 24 جنوری کو اتوار کی تعطیل کے باعث دفتر حج کمیٹی بند رہے گا۔ چنانچہ کل حج درخواست فارم نہ جاری کئے جائیں گے اور نہ قبول کئے جائیںگے۔ انہوں نے خواہشمند عازمین حج سے اپیل کی ہیکہ وہ تمام ایام کار میں باوقات دفتر حج فارم حاصل کرلیں۔ انہوں نے بتایا کہ حج درخواست فارم آن لائن بھی داخل کئے جاسکتے ہیں۔ درخواست فارم کے ساتھ فی کس 300 روپئے اکاونٹ نمبر 35398104789 اسٹیٹ بینک آف انڈیا یا 318702010406010 یونین بینک آف انڈیا میں جمع کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT