Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / حج کے لئے تلنگانہ سے ویٹنگ لسٹ کے تحت مزید69 عازمین کا انتخاب

حج کے لئے تلنگانہ سے ویٹنگ لسٹ کے تحت مزید69 عازمین کا انتخاب

اندرون تین یوم رقم جمع کروانے کا مشورہ : پروفیسر ایس اے شکور
حیدرآباد۔ 13 اگست ( پریس نوٹ ) اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے بتایا ہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا نے حج 2016کے لئے ریاست تلنگانہ سے ویٹنگ لسٹ کے تحت مزید69 درخواست گزاروں کا انتخاب کیا ہے۔ مرکزی حج کمیٹی کی ہدایت پر ویٹنگ لسٹ کے حساب سے بعض عازمین کے پاسپورٹ حاصل کئے ہیں۔ ویٹنگ لسٹ نمبر 210سے لے کر 278 تک کے جن درخواست گزاروں نے حج کمیٹی میں اپنے پاسپورٹ جمع کروائے ہیں ‘ ان سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ واپنح درخاوست میں درج زمرہ کے لحاظ سے اندرون تین یوم بینک میں حج مصارف کی مکمل رقم جمع کروادیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان عازمین کا انتخاب خالصتاً عبوری نوعیت کاہے اور رائل کونسلیٹ آف سعودی عربیہ ممبئی‘ کی جانب سے ویزا انڈارسمنٹ کے تابع ہوگا۔ اگر ویزا انڈارسمنٹ نہ ہو تو انکا انتخاب منسوخ ہوجائے گا۔ عازمین بینک چالان کی رسیدچیف ایکزیکٹیو آفیسر ‘ حج کمیٹی آف انڈیا‘ حج ہاؤز‘ 7 -A, ‘ ایم آر اے مارگ‘ پلٹن روڈ ممبئی ‘ 400 001 ( فون نمبر 022-22717100 / 22717101 / 022 – 22717102 (فیاکس نمبر 022-22620920 / 22630461 ) کے پتہ پرروانہ کریں۔ دفتر کا ای میل پتہ حسب ذیل ہے۔ [email protected] ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گرین زمرہ کی حج مصارف کی رقم2,20,550/- روپئے اور عزیزیہ زمرہ میں1,86,650/-روپئے ہوتی ہے۔ اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے مزید بتایاکہ اسلامک ڈولپمنٹ بینک کے ذریعہ قربانی ادا کرنے کے خواہش مند عازمین فی کس 8,160/-روپئے زیادہ ادا کریں ۔ حج مصارف کی رقم اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی کسی بھی برانچ میں حج کمیٹی آف انڈیا کے اکاؤنٹ نمبر “Fee Type 25 ” 32175020010 میں یا پھر یونین بینک آف انڈیا کے اکاؤنٹ نمبر 318702010406009 میں یا راست آن لائین www.hajcommitte.gov.in پر جمع کروائیں۔

TOPPOPULARRECENT