Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / حج کے لیے تلنگانہ سے ویٹنگ لسٹ کے تحت 111 عازمین کا انتخاب

حج کے لیے تلنگانہ سے ویٹنگ لسٹ کے تحت 111 عازمین کا انتخاب

رقم اور پاسپورٹ 4 جولائی تک داخل کردئیے جائیں : پروفیسر ایس اے شکور کا بیان
حیدرآباد ۔ 22 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے بتایا ہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا نے حج 2016 کے لیے ریاست تلنگانہ سے ویٹنگ لسٹ کے تحت جملہ 111 درخواست گزاروں کا انتخاب کیا ہے ۔ جس میں تلنگانہ میں عازمین کی نشستوں کی منسوخی سے خالی ہونے والی 93 نشستوں کے علاوہ وزیر اعظم 75 نشستوں کے کوٹہ کے تحت تین درخواستیں اور جن ریاستوں میں کوٹہ سے کم درخواستیں وصول ہوئی ہیں اس زمرہ کے تحت 15 نشستیں شامل ہیں ۔ اسی طرح آندھرا پردیش سے ویٹنگ لسٹ کے تحت 89 درخواست گزاروں کا انتخاب عمل میں آیا ہے ۔ پروفیر ایس اے شکور نے کہا ہے کہ ویٹنگ لسٹ میں جن درخواست گزاروں کے نمبر ایک سے لے کر 111 تک ہیں وہ 4 جولائی سے قبل اپنی درخواست میں درج زمرہ کے مطابق حج مصارف کی جملہ رقم جمع کروادیں اور بینک چالان کی رسید کے ہمراہ اپنے اوریجنل پاسپورٹ ، ایک عدد کلر فوٹو گراف اور میڈیکل اسکریننگ اینڈ فیٹنس سرٹیفیکٹ دفتر ریاستی حج کمیٹی واقع حج ہاوز نامپلی میں جمع کروادیں ۔ گرین زمرہ کی رقم 2,20,550 روپئے اور عزیزیہ زمرہ کی رقم 1,86,650 روپئے ہوتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جن عازمین کو رباط میں قیام کی اجازت ملی ہو ان کو عزیزیہ زمرہ کے لحاظ سے دوسری قسط میں صرف 57,950 روپئے ادا کرنے ہوں گے ۔ اسپیشل افیسر تلنگانہ حج کمیٹی مزید بتایا کہ شیعہ عازمین حج کو جن کے لیے جحفہ میقات ہوگی مزید 100 سعودی ریال یعنی 1,820 روپئے زیادہ ادا کرنے ہوں گے ۔ جو عازمین اسلامک ڈیولپمنٹ بینک کے ذریعہ قربانی ادا کرنے کے خواہش مند ہوں ان کو فی کس 8,160 روپئے زیادہ ادا کرنے ہوں گے ۔ حج مصارف کی رقم اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی کسی بھی برانچ میں حج کمیٹی آف انڈیا کے اکاونٹ نمبر 32175020010 “Fee Type25” میں یا پھر یونین بینک آف انڈیا کے اکاونٹ نمبر 318702010406009 میں یا راست آن لائن hajcommitte.gov.in میں جمع کروائیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT