Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / حج کے لیے پاسپورٹ درخواست کی فوری یکسوئی کی ہدایت

حج کے لیے پاسپورٹ درخواست کی فوری یکسوئی کی ہدایت

حیدرآباد ۔ 9 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : وزارت خارجہ نئی دہلی حکومت ہند کے جوائنٹ سکریٹری ( پی ایس پی ) اور چیف پاسپورٹ آفیسر کی جانب سے 7 جنوری کو جاری کردہ سرکیولر میں تمام ریجنل پاسپورٹ آفسوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ حج کیلئے داخل کی جانے والی پاسپورٹ درخواستوں کی فوری یکسوئی کریں ۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر عطا الرحمن حج کمیٹی آف انڈیا نے وزارت داخلہ کے اس سرکیولر کے حوالے سے بتایا کہ پاسپورٹ درخواستوں کی جلد یکسوئی کے لیے متعلقہ ریجنل پاسپورٹ آفس کو ہدایت دی گئی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT