Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / حج ہاوز میں ہریتا ہرم پروگرام ، پودے لگائے گئے

حج ہاوز میں ہریتا ہرم پروگرام ، پودے لگائے گئے

وقف بورڈ کو نگہداشت کی ذمہ داری ، اقلیتی بہبود کے عہدیداروں کی شرکت
حیدرآباد ۔ 11۔ جولائی (سیاست نیوز) محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے ہریتا ہارم پروگرام کے تحت حج ہاؤز میں شجر کاری کی گئی۔ حج ہاؤز کی عمارت سے متصل کھلی اراضی پر 100 پودے لگائے گئے اور وقف بورڈ کو ان کی نگہداشت کی ذمہ داری دی گئی ۔ سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل ، اسپیشل آفیسر حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور ، چیف اگزیکیٹیو آفیسر وقف بورڈ محمد اسد اللہ اور مینجنگ ڈائرکٹر ا قلیتی فینانس کارپوریشن بی شفیع اللہ نے  پودے لگائے۔ عیدگاہ میرعالم اور دیگر عیدگاہوں اور قبرستانوں میں شجرکاری کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اقلیتی بہبود کے تمام ادارے اپنے دفاتر کے احاطہ میں شجرکاری کریں گے۔ حکومت نے دو ہفتہ طویل ہریتا ہارم پروگرام کا آغاز کیا ہے جس میں تمام محکمہ جات اور ان کے عہدیدار حصہ لیں گے۔ سکریٹری اقلیتی بہبود نے وقف بورڈ کو ہدایت دی کہ وہ اضلاع میں عیدگاہوں میں شجرکاری کے سلسلہ میں مکتوب روانہ کریں۔

TOPPOPULARRECENT