Sunday , July 23 2017
Home / شہر کی خبریں / حج ہاوز کی آہک پاشی و کلر کے ٹنڈر کو منظوری

حج ہاوز کی آہک پاشی و کلر کے ٹنڈر کو منظوری

صدر نشین وقف بورڈ کا کل مسجد نانا باغ بشیر باغ کا دورہ
حیدرآباد۔24 اپریل (سیاست نیوز) حج ہائوز نامپلی کی عمارت کی آہک پاشی اور کلر کے کام کے سلسلہ میں تلنگانہ وقف بورڈ نے ٹنڈر کو منظوری دے دی ہے۔ 49 لاکھ روپئے پر مشتمل ٹنڈر کو منظوری دیتے ہوئے احکامات جاری کئے گئے ہیں اور رمضان المبارک سے قبل کلر اور آہک پاشی کا کام مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ حج ہائوز کی تعمیر کے بعد سے 14 برسوں میں ایک مرتبہ بھی کلرنگ کا کام نہیں کیا گیا۔ صدرنشین وقف بورڈ محمد سلیم نے اس سلسلہ میں خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے یہ کام اوپن ٹنڈر کے ذریعہ الاٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔ تین مختلف اداروں کی جانب سے ٹنڈرس داخل کیئے گئے تھے۔ ایک ادارے نے 95 لاکھ دوسرے نے 80 لاکھ اور تیسرے نے 49 لاکھ روپئے کا ٹنڈر داخل کیا۔ صدرنشین وقف بورڈ اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے تمام ٹنڈر گزاروں سے بات چیت کے بعد سب سے کم رقم میں آہک پاشی اور کلرنگ انجام دینے کی پیشکش کو قبول کرلیا گیا۔ اس طرح 49 لاکھ کے ٹنڈر کو منظوری دیتے ہوئے آج احکامات جاری کیئے گئے۔ صدرنشین وقف بورڈ محمد سلیم نے بتایا کہ رمضان المبارک سے قبل کام کی تکمیل کو بہرصورت یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کے سلسلہ میں وہ شخصی طور پر اداروں کے معائنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ ہر ہفتہ وہ کم سے کم ایک اوقافی جائیداد کا معائنہ کریں گے۔ صدرنشین وقف بورڈ چہارشنبہ کو مسجد نانا باغ کا دورہ کرتے ہوئے غیر مجاز تعمیرات اور اوقافی اراضی پر موجود عمارتوں کا جائزہ لیں گے۔ وہ آئندہ ہفتے عیدگاہ گٹلہ بیگم پیٹ کے دورے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT