Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / حج 2016ء کیلئے درخواست فارمس کی اجرائی

حج 2016ء کیلئے درخواست فارمس کی اجرائی

عازمین کو رہنمایانہ ہدایات پر عمل آوری کا مشورہ : اے کے خاں
حیدرآباد۔/14جنوری، ( سیاست نیوز) ڈائرکٹر جنرل اینٹی کرپشن بیورو اے کے خاں نے حج 2016 کے درخواست فارمس کی اجرائی کا آج حج ہاوز میں آغاز کیا۔ اس طرح حج سیزن 2016کی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ اس موقع پر شہر اور اضلاع سے تعلق رکھنے والے عازمین حج کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اے کے خاں نے مسلسل تین مرتبہ قرعہ اندازی میں انتخاب سے محروم عازمین حج کو پہلا فارم حوالے کیا جو محفوظ زمرہ کے تحت منتخب قرار پائیں گے۔ اے کے خاں نے تلنگانہ حکومت کی جانب سے گزشتہ سال سے بہتر انتظامات کا تیقن دیا اور کہا کہ تلنگانہ حج کمیٹی نے حج 2015 کیلئے تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے عازمین کی بہتر خدمت کی تھی اور جاریہ سال انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ درخواستوں کی اجرائی اور قبولیت کا آج سے آغاز ہوچکا ہے جبکہ درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 8فبروری ہے۔ اے کے خاں نے کہا کہ سنٹرل حج کمیٹی حج کے اخراجات کا تعین کرے گی تاہم عازمین کو فی کس کم از کم 2 لاکھ روپئے کے حساب سے تیاری کا آغاز کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ حج ایسی عبادت ہے جو مکمل صحت کے ساتھ ادا کی جائے تو تمام مناسک کی بہتر طور پر تکمیل ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ عازمین حج کی قرعہ اندازی مکمل شفافیت کے ساتھ انجام دی جائے گی اور قرعہ اندازی کے بغیر کسی کی سفارش کے ذریعہ انتخاب کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ عازمین حج کو انتخاب کے سلسلہ میں درمیانی افراد کے جھانسہ میں نہیں آنا چاہیئے۔ اے کے خاں نے کہا کہ جب تک اللہ تعالیٰ کی مرضی نہ ہو اس وقت تک کوئی مقامات مقدسہ نہیں جاسکتا لہٰذا عازمین کو اسی ایمان و جذبہ کے ساتھ قرعہ اندازی کا انتظار کرنا چاہئے ۔   (سلسلہ صفحہ 8 پر)

TOPPOPULARRECENT