Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / حج 2016 ء کے عازمین حج کیلئے اطلاع

حج 2016 ء کے عازمین حج کیلئے اطلاع

محبوب نگر 4 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محمد عبدالرحمن پبلسٹی سکریٹری حج سوسائٹی محبوب نگر کی اطلاع کے بموجب ضلع کے اُن تمام عازمین حج کو اطلاع دی جاتی ہے کہ ایسے حضرات جو 2016 ء کے سفر حج کا ارادہ رکھتے ہوں ، وہ جلد سے جلد اپنا انٹرنیشنل پاسپورٹ بنالیں۔ اگر کسی کے پاس پہلے سے انٹرنیشنل پاسپورٹ ہو تو وہ 2017 ء تک کارکرد ہونا چاہئے۔ اگر اس سے قبل پاسپورٹ کی مدت ختم ہورہی ہو تو فوری اس کی تجدید کروالیں۔ ریاستی حج کمیٹی کی جانب سے حج فارم ماہ جنوری کے پہلے ہفتہ میں جاری کئے جانے کے امکانات ہیں۔ پاسپورٹ کے بغیر فارم داخل نہیں کیا جاسکتا۔ توقع ہے کہ مردم شماری کے لحاظ سے حج کوٹہ میں اضافہ کیا جائے گا۔ مزید تفصیلات کے لئے حسب ذیل نمبرات 9985451772 ، 9666586786 ، 9640577236 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT