Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / حج 2016 کیلئے درخواستوں کی احتیاط سے خانہ پری کرنے کا مشورہ

حج 2016 کیلئے درخواستوں کی احتیاط سے خانہ پری کرنے کا مشورہ

جملہ 658 درخواستوں کی وصولی ، آن لائن سے 38 درخواستوں کا ادخال
حیدرآباد ۔ 18 ۔ جنوری (سیاست نیوز) حج 2016 ء کیلئے تلنگانہ حج کمیٹی کو دو دن میں 658 درخواستیں داخل کی گئی ہیں۔ اسپیشل آفیسر حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے بتایا کہ پہلے دن 322 اور آج دوسرے دن 336 درخواستیں حج ہاؤز میں داخل کی گئی ہیں۔ 38 درخواستیں آن لائین داخل کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عازمین حج کی رہنمائی اور درخو استوں کی وصولی کیلئے کاؤنٹرس کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اضلاع میں ضلع سوسائٹیز کی جانب سے درخواستوں کی اجرائی اور وصولی کا سلسلہ جاری ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ عازمین حج کو جاریہ سال حیدرآباد سے 2100 ریال دیئے جائیں گے جبکہ گزشتہ سال 1500 ریال دیئے گئے تھے۔ سنٹرل حج کمیٹی نے قربانی اور مدینہ منورہ میں طعام کے انتظامات کی رقم منہا کرلی تھی۔ جاریہ سال عازمین حج کو اپنے طور پر قربانی کا اختیار رہے گا اور مدینہ منورہ میں طعام کے انتظامات انہیں خود کرنے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ درخواست کی خانہ پری کے وقت زمرہ کے انتخاب میں احتیاط برتی جائے کیونکہ درخواست میں تحریر کردہ زمرہ بعد میں تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔ اگر کوئی عازم زمرہ کی نشاندہی نہ کرے تو اسے عزیزیہ زمرہ میں شمار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ درخواست فارم کے حصول کیلئے عازمین حج کو حج ہاؤز پہنچنے کی ضرورت نہیں ہے ، وہ آن لائین ڈؤن لوڈ کرسکتے ہیں یا پھر درخواست فارم کی زیراکس قابل قبول ہوگی۔ لہذا عازمین کو درخواست فارم کیلئے حج ہاؤز پہنچنے کی زحمت نہیں ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT