Friday , July 28 2017
Home / عرب دنیا / حج 2017ء میںایرانی عازمین کی شرکت : سعودی عرب

حج 2017ء میںایرانی عازمین کی شرکت : سعودی عرب

ریاض ۔ 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے آج کہا کہ رواں سال ایرانی عازمین بھی فریضہ حج بیت اللہ ادا کریں گے۔ ان دو علاقائی حریفوں کے درمیان پیدا شدہ کشیدگی کے سبب گذشتہ سال ایرانیوں نے مناسک حج میں حصہ لینے سے گریز کیا تھا۔ سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) رواں سال کی اسلامی تقویم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’سعودی وزارت حج اور ایرانی ادارہ نے دیگر تمام مسلم ممالک کی طرف سے اختیار کردہ ضابطوں کے مطابق 1438 ہجری میں ایرانی عازمین کے فریضہ حج کی ادائیگی کو یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں‘‘۔ تقریباً تین دہائیوں کے دوران ایرانی عازمین نے پہلی مرتبہ 2016ء میں فریضہ حج ادا نہیں کیا تھا کیونکہ یہ دونوں حریف ممالک سیکوریٹی، قیام اور نقل و حرکت کے معاہدے کرنے میں ناکام ہوگئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT