Friday , June 23 2017
Home / شہر کی خبریں / حج 2017 ، سرکاری ملازمین سے جدہ میں تعیناتی کے لیے درخواستوں کی طلبی

حج 2017 ، سرکاری ملازمین سے جدہ میں تعیناتی کے لیے درخواستوں کی طلبی

ادخال درخواست کی آخری تاریخ 20 فروری مقرر ، پروفیسر ایس اے شکور
حیدرآباد۔/9 فبروری، ( سیاست نیوز) مرکزی حکومت کی وزارت اقلیتی امور نے حج 2017کیلئے مسلم سرکاری ملازمین سے ڈیپوٹیشن پر کونسل جنرل جدہ میں تعیناتی کیلئے درخواستیں طلب کی ہیں۔ ان مستقل مسلم سرکاری ملازمین کو حج کے دوران عازمین حج کی خدمت اور رہنمائی کرنی ہوگی۔ اسپیشل آفیسر تلنگانہ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے بتایا کہ مرکزی حکومت ہر سال سرکاری ملازمین کے 2 بیاچس روانہ کرتی ہے۔ ایک بیاچ انتظامی جبکہ دوسرا میڈیکل خدمات پر مشتمل ہوتا ہے۔ انتظامی بیاچ میں 3 زمروں کوآرڈینیٹر، اسسٹنٹ حج آفیسر اور حج اسسٹنٹ کے عہدے ہوں گے۔ میڈیکل بیاچ میں ایلوپیتھک ڈاکٹرس اور ایلوپیتھک پیرا میڈیکل اسٹاف رہے گا۔ سعودی عرب میں تعیناتی کی مدت 2 تا 3 ماہ ہوگی۔ شرائط اور درخواست کے طریقہ کار کی تفصیلات minorityaffairs.gov.in پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔ درخواستیں آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ 20 فبروری ہے جبکہ آن لائن داخل کردہ درخواست فارم درکار دستاویزات کے ساتھ متعلقہ محکمہ کے توسط سے 14 مارچ تک انڈر سکریٹری حج وزارت اقلیتی امور، تھرڈ فلور انڈین سوسائٹی آف انٹرنیشنل لاء، بھگوان داس روڈ نئی دہلی پہنچ جانی چاہیئے۔ پروفیسر ایس اے شکور نے ریاست میں برسر خدمت مستقل سرکاری ملازمین سے خواہش کی کہ وہ اس سہولت سے استفادہ کریں۔ سرکاری اور عوامی شعبہ کے اداروں اور خود مختار اداروں کے مستقل ملازمین درخواست دینے کے اہل ہیں۔ حج 2015اور حج 2016 کے دوران تعینات ملازمین یا ایسے ملازمین جو 3 یا اس سے زائد مرتبہ خدمات انجام دے چکے ہیں وہ درخواست دینے کے اہل نہیں ہوں گے۔ ڈاکٹرس اور خاتون فارماسسٹ پر یہ شرط لاگو نہیں ہوگی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT