Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / حج 2017 کیلئے صدر جمہوریہ کے کوٹہ سے 96 عازمین کا انتخاب

حج 2017 کیلئے صدر جمہوریہ کے کوٹہ سے 96 عازمین کا انتخاب

تلنگانہ سے 6 عازمین منتخب ، حج کمیٹی آف انڈیا سے تلنگانہ حج کمیٹی کو اطلاع
حیدرآباد۔ 24 جولائی (سیاست نیوز) حج 2017ء کیلئے صدرجمہوریہ ہند کے خصوصی کوٹہ کے تحت ملک بھر سے 96 عازمین حج کے انتخاب کو منظوری دی ہے۔ اس فہرست میں تلنگانہ کے تین کورز کے تحت جملہ 6 عازمین حج کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔ حج کمیٹی آف انڈیا نے اس سلسلے میں اسپیشل آفیسر تلنگانہ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور کو اطلاع دی اور صدرجمہوریہ کے کوٹہ کی منظورہ فہرست کو روانہ کیا۔ تلنگانہ سے جن 3 کورز کو صدرجمہوریہ کے کوٹہ میں منظوری حاصل ہوئی ہے، ان میں TSF-2724-2 محمد سلیم، TSF-3833-2 میر سہیل رشید اور TSF-2602-2 ناصر بن احمد شامل ہیں۔ پروفیسر ایس اے شکور نے کہا کہ صدرجمہوریہ کے کوٹہ سے جن عازمین کا انتخاب ہوا ہے، وہ 27 جولائی سے قبل جملہ مصارف کی رقم جمع کروادیں۔ عزیزیہ زمرہ کی قابل ادائیگی کی رقم 2 لاکھ 1800 روپئے ہوتی ہے۔ منتخب عازمین بینک چالان کی رسید کے ہمراہ اپنے اوریجنل پاسپورٹ، ایک عدد کلر فوٹو اور میڈیکل اسکریننگ اینڈ فٹنس سرٹیفکیٹ دفتر تلنگانہ حج کمیٹی حج ہاؤز نامپلی میں جمع کروائیں۔ اسلامک ڈیولپمنٹ بینک کے ذریعہ قربانی کے خواہشمند اضافی طور پر 8,000 روپئے ادا کریں۔ حج مصارف کی رقم اسٹیٹ بینک آف انڈیا یا یونین بینک آف انڈیا کے اکاؤنٹ میں جمع کی جاسکتی ہے۔ حج کمیٹی کی ویب سائیٹ پر آن لائن رقم جمع کرانے کی سہولت حاصل ہے۔ واضح رہے کہ ویٹنگ لسٹ کے تحت جملہ 340 عازمین حج کو ابھی تک منظوری حاصل ہوچکی ہے۔

TOPPOPULARRECENT