Tuesday , October 17 2017
Home / شہر کی خبریں / حج 2017 کے انتظامات کے لیے 3 ٹنڈرس منظور

حج 2017 کے انتظامات کے لیے 3 ٹنڈرس منظور

عازمین کے کھانے کا انتظام ، مینٹیننس اور سپلائنگ کمپنی کی ذمہ داری تفویض
حیدرآباد ۔ 18۔ جولائی (سیاست نیوز) حج 2017 ء کے انتظامات کے سلسلہ میں تلنگانہ حج کمیٹی نے آج تین ٹنڈرس کو منظوری دیدی ہے۔ عازمین حج کیلئے کھانے کا انتظام ، کیمپ کے انعقاد کے لئے سپلائینگ کمپنی اور حج کیمپ کے مینٹننس کیلئے ٹنڈرس طلب کئے گئے تھے۔ اسپیشل آفیسر تلنگانہ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے بتایا کہ کیمپ کے قیام کے سلسلہ میں تین ٹنڈرس موصول ہوئے جس میں اقل ترین ٹنڈر کو کمیٹی نے منظوری دیدی ہے ۔ این ایم سپلائنگ کمپنی نے 19 لاکھ 90 ہزار روپئے کا ٹنڈر داخل کیا جبکہ دیگر دو ٹنڈرس 28 لاکھ اور 35 لاکھ کے تھے۔ ٹنڈر کمیٹی سے مشاورت کے بعد اقل ترین ٹنڈر گزار نے اپنی مالیت کی رقم گھٹاکر 17 لاکھ 91 ہزار کردیا۔ اس طرح این ایم سپلائنگ کمپنی کو ٹنڈر منظور کیا گیا۔ عازمین کیلئے کھانے کا انتظام مصطفیٰ کیٹرنگ کے ذمہ آیا ہے۔ گزشتہ 13 برسوں سے یہی ادارہ عازمین حج کی خدمت کر رہا ہے۔ فی عازم تین وقت کا کھانا ، 230 روپئے میں سربراہ کیا جائے گا۔ حج کیمپ کے مینٹننس کا ٹنڈر کے جی این سرویسز کو تین لاکھ 74 ہزار روپئے میں منظور کیا گیا ہے ۔ بارش کے امکانات کو دیکھتے ہوئے جاریہ سال حج کیمپ میں سپلائنگ کمپنی ، غذا کی فراہمی اور مینٹننس تینوں اداروں کو خصوصی توجہ دینی پڑے گی۔

 

TOPPOPULARRECENT