Monday , May 29 2017
Home / شہر کی خبریں / حج2017ء کے درخواست گذار کور نمبر کی رسید حاصل کرلیں

حج2017ء کے درخواست گذار کور نمبر کی رسید حاصل کرلیں

حسب ضرورت تصحیح کروالینے کی سہولت‘ 13مارچ کو قرعہ اندازی
حیدرآباد ۔ 6مارچ ( پریس نوٹ ) اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے کہا ہے کہ حج 2017ء کے تمام درخواست گذاروں کو ان کی حج درخواستوں کی رسید اور کور نمبر جاری کردیئے گئے ہیں اور بیشتر درخواست گذاروں نے فارم کی رسید اور کور نمبر کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اب بھی کئی درخواست گذاروں نے فارم کی رسید حاصل نہیں کی اور ان کو اپنے کور نمبر کا علم نہیں ہے ۔ انہوں نے ایسے تمام افراد سے خواہش کی ہے کہ وہ جلد از جلد کور نمبر کی تفصیلات حاصل کرلیں ۔ اگر درخواست پہلی ‘ دوسری یا تیسری مرتبہ دی گئی ہو تو کور نمبر TSF کے ساتھ جاری ہوگا اور چوتھی مرتبہ درخواست دینے والے اور 70سال سے زائد عمر کے عازمین کے کور نمبر TSR کے ساتھ جاری کئے جائیں گے ۔ انہوں نے بطور خاص محفوظ زمرہ کے عازمین سے خواہش کی ہے کہ وہ کور نمبر کا احتیاط سے جائزہ لیں اور دیکھ لیں کہ ان کا کور نمبر TSR سے شروع ہورہا ہے یا نہیں ۔ اگر اس میں کوئی غلطی پائی جائے تو وہ فوراً دفتر حج کمیٹی سے رجوع ہوکر اس غلطی کی اصلاح کروالیں اور اصلاح کا یہ کام 13 مارچ سے قبل مکمل کروالیا جائے ۔ پروفیسر ایس اے شکور نے مزید بتایا کہ ریاست تلنگانہ کے عام زمرہ کے عازمین حج کے انتخاب کیلئے 18 مارچ کو قرعہ اندازی مقرر کی گئی ہے ۔ ریاستی حج کمیٹی کو جملہ 20635 درخواستیں وصول ہوئی ‘ جن میں 20601 بالغ عازمین اور 34 شیرخوار شامل ہیں ۔ موصولہ درخواستوں میں محفوظ زمرہ اول یعنی 70 سال یا اس سے زائد عمر کے عازمین کی 743 درخواستیں اور زمرہ دوم یعنی چوتھی مرتبہ درخواست دینے والے عازمین کی 2286 درخواستیں وصول ہوئی ہیں ‘ عام زمرہ کے تحت 17,564 درخواستیں وصول ہوئی ہیں جن میں سے کوٹہ کے مطابق عازمین کا انتخاب ہوگا ۔ پروفیسر ایس اے شکور نے کہا کہ تمام منتخب عازمین کو حج مصارف کی پہلی قسط کے طور پر مبلغ 81,000 روپئے ادا کرنے ہوں گے ۔ قرعہ اندازی کے بعد پہلی قسط کی وصولی کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT