Thursday , August 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / حدا کالونی میں ہریتا ہرم پروگرام اے سی پی کی شرکت

حدا کالونی میں ہریتا ہرم پروگرام اے سی پی کی شرکت

شمس آباد ۔ /15 جولائی (سیاست نیوز) شمس آباد کے علاقہ حدا کالونی میں ہریتا ہرم پروگرام منعقد کیا گیا جس میں شمس آباد اے سی پی بی انورادھا نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ اس موقع پر انہوں نے شجرکاری کرتے ہوئے اپنی مخاطبت میں کہا کہ شجرکاری کرنے سے ہر طرف ہرا بھرا ہوگا اور آلودگی میں کمی ہوگی اور بارش بھی زیادہ ہوگی ۔ حکومت کی جانب سے بہترین پروگرام شروع کیا گیا جس میں ہر فرد کو حصہ لینے کی ضرورت ہے ۔ اس موقع پر شمس آباد آر جی آئی انسپکٹر ایم مہیش ، سب انسپکٹر رمیش نائیک کے علاوہ نور جہاں بیگم گرام پنچایت ممبر کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔ریاست تلنگانہ میں جاریہ ماہ کے ختم تک شجرکاری مہم چلائی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT