حدیث

   

ذکر کے قریب ہو جاؤ !
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رضي اللہ عنه قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ ﷲِ صلي اللہ عليه وآله وسلم : ادْنُوْا يَا مَعْشَرَ الْمَوَالِيِّ إِلَي الذِّکْرِ، فَإِنَّ الْعَرَبَ قَدْ أَعْرَضَتْ، وَإِنَّ الإِيْمَانَ لَوْ کَانَ مُعَلَّقًا بِالْعَرَشِ کَانَ مِنْکُمْ مَنْ يَّطْلُبُهٗ. رَوَاهُ أَبُوْنُعَيْمٍ فِي تَارِيْخِهِ.
’’حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اے گروہ موالی! (یعنی عجم) ذکر کے قریب ہو جاؤ یقیناً عربوں نے اس سے منہ موڑ لیا۔ اور یقیناً اگر ایمان عرش کے ساتھ بھی معلق ہوا تب بھی تم میں سے ایک شخص اسے ضرور پا لے گا۔ ‘‘
عالم مدینہ کی فضیلت
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رضي اللہ عنه رواية : يُوْشِکُ أَنْ يَّضْرِبَ النَّاسُ (الرَّجُلُ) أَکْبَادَ الإِبِلِ يَطْلُبُوْنَ الْعِلْمَ. وفي رواية : يَخْرُجُ النَّاسُ مِنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ، فَلَا يَجِدُوْنَ أَحَدًا أَعْلَمَ مِنْ عَالِمِ الْمَدِيْنَةِ.
رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَالنَّسَائِيُّ وَالْحَاکِمُ.وَقَالَ أَبُوْعِيْسٰي، هٰذَا حَدِيْثٌ حَسَنٌ. وَقَالَ الْحَاکِمُ : هٰذَا حَدِيْثٌ صَحِيْحٌ.
’’حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : عنقریب لوگ طلبِ علم میں اونٹوں کی سینہ کوبی کریں گے (یعنی نہایت تیزی سے سفر کریں گے) اور ایک راویت میں ہے کہ مشرق و مغرب سے لوگ علم کی تلاش میں نکل کھڑے ہوں گے لیکن وہ عالم مدینہ سے زیادہ صاحبِ علم کسی کو نہیں پائیں گے۔ ‘‘