Tuesday , September 26 2017

حدیث

حضرت انس رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اﷲ علیہ و آلہٖ و سلم نے فرمایا ’’لوگوں پر ایک زمانہ ایسا آئیگا کہ اس وقت لوگوں کے درمیان اپنے دین پر صبر کرنے والا ( یعنی دنیا سے اپنا دامن بچاکر دینی احکام کی حفاظت و پیروی کرنیوالا) اُس شخص کی مانند ہوگا جس نے اپنی مُٹھی میں انگارہ لے لیا ہو ‘‘ ۔ (ترمذی)
آخرزمانہ میں جب برائی عام ہوجائے گی ، فسق و فجور پھیل جائے گا اور پورے معاشرہ میں بدکار لوگوں کو اس قدر غلبہ ہوگا کہ دین کی بات کرنے والے اور دینداروں کے مددگار و معاون ڈھونڈھنے سے نہیں ملیں گے ، تو اس وقت دین کو اختیار کرنا اور ثابت قدمی کے ساتھ گامزن رہنا اتنا ہی دشوار اور سخت صبر آزما ہوگا جس قدر کہ کوئی شخص اپنی مٹھی میں انگارہ بند کرلے اور اس کی اذیت و تکلیف پر صبر و تحمل کرے ۔

TOPPOPULARRECENT