Thursday , August 24 2017
Home / Health / حد سے زیادہ سبز چائے بھی ضرر رساں

حد سے زیادہ سبز چائے بھی ضرر رساں

لاکھوں افراد صحت بخش فوائد کے لئے سبز چائے کثرت سے پیتے ہیں ۔ ایک نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ اگر حد سے زیادہ مقدار میں سبز چائے پینے کے مضر اثرات ہوتے ہیں۔ اس کو پھلوں کا رس چوسنے والی مکھیوں پر آزمایا گیا اس کی وجہ سے ان کی نشوونما اور افزائش نسل کی صلاحیت متاثر ہوئی ۔ یہ واضح نہیں ہے کہ انسانوں پر بھی اس کے یہی اثرات ہوتے ہیں۔ لاروے 10 ملی گرام سبز چائے دینے پر ان کی نشوونما کی رفتار سست ہوجاتی ہے ۔ سبز چائے کثیرمقدار میں کتوں اور چوہوں کو دے کر بھی اس کی جانچ کی گئی ۔ اس سے ان کے جسم کا وزن کم ہوگیااور چوہوں میں اس سے جنین کی نشوونما میں کمی آئی ۔ چوہے جسمانی نظام کے اعتبار سے انسانوں کے مماثل ہوتے ہیں۔ اس لئے چوہوں پر انسانوں سے پہلے یہ تجربے کئے جاتے ہیں۔

 

پریشر پوائنٹ کی مدد سے وزن گھٹائیں
چینی لوگ ایکو پریشر کی مدد سے علاج کرتے ہیں اور ان کا یہ طریقہ کار برسوں سے چلا رہا آرہا ہے جوکہ اب ان کے کلچر کا حصہ بن چکا ہے۔ ان پریشر پوائنٹ کی مدد سے آپ کے جسم کو انرجی حاصل ہوتی ہے۔ کیونکہ یہ پریشر پوائنٹ جسم کے کئی اعضاء سے منسلک ہوتے ہیں۔ جب آپ ان پوائنٹس پر بھرپور پریشر دیتے ہیں تو اس سے آپ کی صحت پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ایکو پریشر پوائنٹ کی مدد سے نہ صرف آپ کی صحت اچھی ہوتی ہے بلکہ اس سے آپ کے وزن میں بھی نمایاں کمی ہوتی ہے۔ یہ پوائنٹس آپ کی بھوک پر کنٹرول کرتے ہیں اور ساتھ آپ کا نظام ہاضمہ بھی بہتر بناتے ہیں۔اگر آپ گھر بیٹھے ہی اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو ان ایکو پریشر پوائنٹس پر ہلکا مساج کریں۔ درج ذیل دئے گئے پریشر پوائنٹس پر مساج کریں اور اپنے وزن میں کمی کو یقینی بنائیں۔٭ کان: اپنے انگوٹھے کو کان پر موجود ٹرائی اینگل والی جگہ پر رکھیں، اب اپنے جبڑے کو کھول بند کریں۔ دن میں 2 بار اس پوائنٹ کو دبانے سے آپ کے جسم کو انرجی حاصل ہوتی ہے اور وزن میں بھی کمی آتی ہے۔٭ ہونٹ کا اوپری حصہ: دن میں جب بھی آپ کو بھوک لگے یا کوئی گھبراہٹ یا فکرمند محسوس کررہے ہوں تو ہونٹ اور ناک کے بیچ میں موجود حصے کو 1 سے 5 منٹ تک کیلئے دبا کر رکھیں۔ اس سے آپ کی کیفیت میں فرق آئے گا۔٭ گھٹنے: اپنے گھٹنے سے چار انگلیاں چھوڑ کر جو حصہ ہے اس پر 2 منٹ پر پریشر رکھیں۔ اس سے آپ کا معدہ کے نظام بہتر ہوگا۔٭کہنی: اپنے انگوٹھے کی مدد سے کہنی کے اوپر والے حصے کو 1 منٹ تک دبائیں۔ اس سے آپ کے جسم میں موجود اضافی گرمی ختم ہوگی۔٭ ٹخنے: پاؤں کے سائیڈ پر ٹخنوں سے 5 سینٹی میٹر اوپر موجود حصے کو اپنے انگوٹھے کو روزانہ 1 منٹ کے لئے دبا کر رکھیں اور پھر پریشر کو آہستہ سے ختم کریں۔حاملہ خواتین اس پریشر پوائنٹ کو استعمال نہیں کریں۔

TOPPOPULARRECENT