Tuesday , May 23 2017
Home / شہر کی خبریں / حرمین شریفین انوار و برکات کے ابد تک مرکز

حرمین شریفین انوار و برکات کے ابد تک مرکز

روزنامہ سیاست میں عمرہ کلاس، مفتی سید آصف الدین ندوی قاسمی کا خطاب
حیدرآباد 12 مارچ (سیاست نیوز) رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی ولادت بابرکت مکہ مکرمہ میں ہوئی۔ یہیں آپ کی عمر مبارک کے 53 سال گزرے اور پھر آپ ﷺ نے مدینہ منورہ ہجرت فرمائی۔ اس طرح حرمین شریفین اسلامی تاریخ کی بنیاد ہیں۔ قرآن کے نزول کے مقدس مقامات ہیں۔ اس طرح اسلامی تاریخ انسانیت کی تاریخ کی تکمیل بن گئی اس لئے کہ حضرت آدم و حوا کے نقوش یہیں ملتے ہیں۔ حضرت ابراہیم و ہاجرہ و حضرت اسماعیل علیہم السلام کے یادگار کو سمیٹ کر اسلام نے قیامت تک حرمین شریفین کو یادگار بنادیا۔ ان خیالات کا اظہار مولانا مفتی سید آصف الدین ندوی قاسمی بانی جنرل سکریٹری لبیک سوسائٹی حیدرآباد نے روزنامہ سیاست کے اشتراک و تعاون سے گولڈن جوبلی ہال احاطہ روزنامہ سیاست عابڈس میں منعقدہ ہفتہ واری عمرہ تربیتی کلاس میں کیا اور کہاکہ موجودہ دور میں معتمرین کی ایک بڑی تعداد ہر روز عمرہ کے لئے روانہ ہورہی ہے جن میں ہر عمر کے افراد ہیں اور اکثریت ان کی ہے جو پہلی مرتبہ عمرہ کے لئے جارہے ہیں۔ ایسی صورت میں ضروری ہے کہ سفر سے پہلے ہم تمام اعمال و معمولات، مسائل و مناسک سیکھ لیں۔ اس لئے بھی کہ یہ عبادت منفرد ہے اس کے اعمال بھی منفرد ہیں۔ اُنھوں نے پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعہ عمرہ کیسے ادا کریں کا پورا طریقہ قدم بقدم سمجھایا۔ اسی طرح قیام مدینہ منورہ کے معمولات پیش کئے۔ قبل ازیں جناب محمد نواب نے عازمین کا خیرمقدم کیا اور کہاکہ روزنامہ سیاست کے اشتراک سے یہ تحریک پوری ریاست میں مؤثر ثابت ہورہی ہے۔ مولانا نے سوالات کے جوابات دیئے اور دعا پر عمرہ تربیتی کلاس اختتام پذیر ہوئی۔ واضح رہے کہ عمرہ تربیتی کلاس ہر اتوار کو منعقد ہورہی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT