Sunday , August 20 2017
Home / Top Stories / حرم شریف میں مطاف کی چوتھی منزل آئندہ ماہ مکمل

حرم شریف میں مطاف کی چوتھی منزل آئندہ ماہ مکمل

فی گھنٹہ 1.14 لاکھ عازمین حج کو طواف کی سہولت
مکہ معظمہ۔ 23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) حرم شریف میں مطاف کی چوتھی منزل کی تعمیر کا کام آئندہ ماہ ستمبر میں مکمل ہوجائے گا۔ طواف کعبہ کے لئے عازمین عمرہ و حج کو مزید سہولت فراہم کرنے مطاف کو توسیع دی جارہی ہے۔ حرمین شریف کے اُمور کی نگرانی کرنے والے ادارہ کے پراجیکٹ مینیجر سلطان القریشی نے بتایا کہ مطاف کی تیسری منزل کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ چوتھی منزل کے لئے چھت ڈالی جارہی ہے۔ جس کا رقبہ 76,000 مربع میٹر ہے۔ القریشی نے کہا کہ ہم نے حرم شریف میں مطاف کی گنجائش کو بڑھایا ہے۔ شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز توسیع پراجیکٹ کا یہ تیسرا مرحلہ ہے۔ اس سال عازمین حج کو چار منزلوں سے طواف کعبہ کی سہولت حاصل ہوگی۔ حرم شریف میں فی گھنٹہ 1,14,000 عازمین کے طواف کعبہ کی گنجائش ہے۔ حرم شریف میں تمام تعمیراتی کام 9 ستمبر کو روک دیئے جائیں گے تاکہ عازمین حج کو حرم شریف میں داخلہ کی اجازت مل سکے اور مناسک حج کی ادائیگی میں آسانی ہو۔ 14 اکتوبر کے بعد تعمیری کام کا دوبارہ آغاز ہوگا۔ القریشی نے کہا کہ ہم نے معذور اور ضعیف عازمین کے لئے ریمپس بھی بنائے ہیں تاکہ وہیل چیئر لے جانے میں آسانی ہو۔

TOPPOPULARRECENT