Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / حرم شریف میں مچھلی پٹنم کے جاں بحق افراد کے پسماندگان کو امداد

حرم شریف میں مچھلی پٹنم کے جاں بحق افراد کے پسماندگان کو امداد

چیف منسٹر آندھراپردیش چندرا بابو نے 6 لاکھ روپئے پیش کیا
حیدرآباد۔/19ستمبر، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو نے حرم شریف میں پیش آئے سانحہ میں جاں بحق ہونے والے مچھلی پٹنم کے ایک جوڑے کے پسماندگان کو 6لاکھ روپئے کا چیک حوالے کیا۔ حرم شریف کے سانحہ میں ضلع کرشنا کے مچھلی پٹنم سے تعلق رکھنے والے عازم حج عبدالقادر اور ان کی اہلیہ جاں بحق ہوئے تھے جو حج کمیٹی سے فریضہ حج کیلئے روانہ ہوئے تھے۔ ان دونوں کی تدفین مکہ مکرمہ میں عمل میں آئی۔ حکومت آندھرا پردیش نے چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے فی کس 3لاکھ روپئے کی امداد کا اعلان کیا تھا۔ چیف منسٹر نے متوفی جوڑے کے کمسن بچوں سے ملاقات کی اور انہیں دلاسہ دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر نے پسماندگان سے خواہش کی کہ حکومت کی جانب سے دی گئی رقم بچوں کی تعلیم اور بہتر نگہداشت پر خرچ کی جائے۔ اس موقع پر وزیر اقلیتی بہبود ڈاکٹر پلے رگھو ناتھ ریڈی اور دیگر قائدین موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT