Wednesday , September 20 2017
Home / سیاسیات / حریت قائدین کو ’’علحدگی پسند ‘‘ قرار دینا ناواقفیت :رام جیٹھ ملانی

حریت قائدین کو ’’علحدگی پسند ‘‘ قرار دینا ناواقفیت :رام جیٹھ ملانی

نئی دہلی ۔ /23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سابق بی جے پی لیڈر اور نامور وکیل رام جیٹھ ملانی نے آج حریت قائدین کو پاکستان ہائی کمیشن کے مجوزہ استقبالیہ میں شرکت سے روکنے پر شدید نکتہ چینی کی ۔ اس کی وجہ سے دونوں ممالک کے مابین قومی سلامتی مشیر سطح کے مذاکرات منسوخ ہوگئے ۔ رام جیٹھ ملانی نے 2002 ء میں ایک کمیٹی قائم کی تھی جو کشمیر پر مصالحتی رول ادا کررہی تھی ۔ انہوں نے حریت قائدین کو ’’علحدگی پسند ‘‘ قرار دینے پر بھی اعتراض کیا اور کہا کہ اس سے کابینہ ، حکومت ، پارٹیوں میں موجود ناخواندہ افراد کی ’’ناواقفیت ‘‘ اور ’’ ناسمجھی ‘‘ کا اظہار ہوتا ہے ۔ وزیراعظم نریندر مودی کو ان کی زندگی کی سب سے زیادہ افسوسناک شخصیت قرار دیتے ہوئے رام جیٹھ ملانی نے کہا کہ انہیں (مودی) اپنی زبان کھولنا چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے قائدین بین الاقوامی قانون نہیں جانتے ۔ مودی صاحب ان دنوں بالکل خاموشی اختیار کئے ہوئے تھے اور یہی میری زندگی کا سب سے افسوسناک لمحہ رہا ۔انہیں کچھ کہنا چاہئیے تھا ۔انہوں نے یہ جاننا چاہا کہ حریت قائدین کو کس قانون کے تحت استقبالیہ میں شرکت سے روکا گیا ۔ یہ انتہائی مضحکہ خیز ہے اور ہم غیرضروری طور پر ایک خراب مثال قائم کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT