Tuesday , September 19 2017
Home / ہندوستان / حریت لیڈر عمر فاروق کی جلوس نکالنے کی کوشش ناکام

حریت لیڈر عمر فاروق کی جلوس نکالنے کی کوشش ناکام

سرینگر ، 13 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) اعتدال پسند حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق جو گھر پر نظربند ہیں، انھوں نے آج اپنی قیامگاہ سے لال چوک تک جلوس نکالنے کی کوشش کی لیکن اُن کی کوشش کو پولیس نے ناکام بناتے ہوئے انھیں ایک پولیس اسٹیشن میں محروس کردیا۔ عہدیداروں نے کہا کہ علحدگی پسند لیڈر آج دوپہر سرینگر کے مضافات میں اپنی نگین قیامگاہ سے جیسے ہی باہر آئے ، فوری انھیں پولیس والوں نے حراست میں لے کر نگین پولیس اسٹیشن کو منتقل کردیا۔ علحدگی پسند گروپس جن میں ایک کی قیادت میرواعظ کرتے ہیں، ایک دیگر کے سربراہ کٹرپسند حریت لیڈر سید علی شاہ گیلانی اور یٰسین ملک زیرقیادت جے کے ایل ایف نے آج اور کل ’لال چوک مارچ‘ کیلئے اپیل کی تاکہ اقوام متحدہ قراردادوں کی مطابقت میں ’حق خوداختیاری‘ کیلئے زور ڈالا جاسکے۔ اپنی گرفتاری سے قبل میرواعظ نے مرکز کو ملک کے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کا موردالزام ٹھہرایا۔

TOPPOPULARRECENT