Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / حریت کانفرنس سے بات چیت شروع کرنے کی سفارش

حریت کانفرنس سے بات چیت شروع کرنے کی سفارش

نئی دہلی۔9جنوری (سیاست ڈاٹ کام) یشونت سنہا کی زیر قیادت سیول سوسائٹی پینل نے جموں کشمیر میں حقوق انسانی کی صورتحال کو بہتر بنانے اور تمام فریقین بشمول علیحدگی پسند گروپس جیسے حریت کانفرنس سے مذاکرات شروع کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ تشویش سے دوچار شہریوں کے ایک گروپ نے گزشتہ ماہ وادی کشمیر کا دورہ کرنے کے بعد پھر ایک بار سفارشات پیش کی ہیں جن میں محروس رکھے گئے کمسن بچوں کی نفسیاتی کونسلنگ پر بھی زور دیا گیا۔ پینل نے اس سے پہلے اکٹوبر میں وادی کا دورہ کیا تھا اور سکیورٹی فورسس کی جانب سے پلیٹ گنس کا استعمال فوری روکنے کی سفارش کی تھی۔ مرکز نے بی جے پی لیڈر کی زیر قیادت اس پینل سے خود کو لاتعلق کرلیا ہے۔ یہ پینل سابق چیف انفارمیشن کمشنر وجاہت حبیب اللہ اور پروگرام ڈائرکٹر سنٹر فار ڈائیلاگ اینڈ ری کنسی لیئشن ششوبا بھاروے پر مشتمل ہے۔ پینل نے گزشتہ ماہ وادی کشمیر کا دورہ کیا اور کہا کہ یہاں انسانی حقوق کی صورتحال کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور سکیوریٹی فورسس کو عوام کے ساتھ زیادہ سے زیادہ انسانی رویہ اختیار کرنے کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT