Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / حریفوں کو ’بزدلوں کی ٹولی‘ کہنے پر چھ ماہ کی معطلی

حریفوں کو ’بزدلوں کی ٹولی‘ کہنے پر چھ ماہ کی معطلی

نیویارک ، 26 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ویمنس فٹبال ٹیم کی کیپر ہوپ سولو کو سویڈن کی اولمپین ٹیم کو ’بزدلوں کی ٹولی‘ کہنے پر چھ ماہ کیلئے معطل کر دیا گیا ہے۔ 35 سالہ سولو کا یہ بیان ریو اولمپکس کے فٹبال کوارٹر فائنل میں امریکہ کی سویڈن کے مقابل شکست پر سامنے آیا تھا۔ وہ میچ مقررہ وقت تک 1-1 سے برابر رہا تھا جس کے بعد سویڈن نے امریکہ کو پینلٹی ککس پر 5-4 سے شکست دے کر ٹورنمنٹ سے باہر کر دیا تھا۔ یو ایس فٹبال کے عہدہ دار سنیل گلاٹی کا کہنا ہے کہ ہوپ سولو کا تبصرہ ’ناقابلِ قبول‘ ہے۔ ادھر سولو نے اپنے فیس بک صفحے پر لکھا ہے کہ انھیں اس فیصلے نے ’اداس‘ کر دیا ہے۔ سولو کو آئندہ سال فروری تک امریکی نیشنل ٹیم کیلئے منتخب نہیں کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT