Tuesday , September 26 2017
Home / عرب دنیا / حزب اللہ کا اہم کمانڈر اسماعیل زہری ہلاک

حزب اللہ کا اہم کمانڈر اسماعیل زہری ہلاک

دبئی ۔ 23 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) شام میں جیش حُر کے زیرانتظام خصوصی مشن کے بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ اُس نے لبنانی تنظیم حزب اللہ کی ملیشیاؤں کے ایک اہم اور القلمون میں حزب اللہ کے آپریشن کمانڈر اسماعیل احمد زہری کو ہلاک کردیا ہے۔بریگیڈز کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ زہری کی زندگی کا خاتمہ اس کی گاڑی کو نشانہ بنا کر کیا گیا۔زہری کا شمار گزشتہ صدی میں اسّی کی دہائی میں حزب اللہ کی ملیشیاؤں کے بانی رکن میں کیا جاتا ہے۔دوسری جانب ’’حزب اللہ‘‘ ملیشاؤں کی جانب سے زہری کی موت کا اعتراف کیا گیا ہے تاہم ملیشیاؤں کے مطابق زہری طویل عرصے سے ایک لاعلاج مرض کے ساتھ لڑنے کے بعد فوت ہوئے۔

TOPPOPULARRECENT