Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / حزب المجاہدین میں عملاً پھوٹ، کمانڈر کی علحدگی

حزب المجاہدین میں عملاً پھوٹ، کمانڈر کی علحدگی

سرینگر ۔ 13 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام) : عسکریت پسند تنظیم حزب المجاہدین جو جموں و کشمیر کے پاکستان کے ساتھ الحاق کے لیے 1989 سے جدوجہد کررہی ہے ۔ عملاً دو حصوں میں منقسم ہوگئی جہاں وادی کے کمانڈر ذاکر موسیٰ نے خود کو تنظیم سے الگ تھلگ کرلیا ہے ۔ سوشیل میڈیا پر ان کا ایک نیا آڈیٹو ٹیپ سامنے آیا جس میں انجینئرنگ طالب علم سے عسکریت پسندی اختیار کرنے والے ذاکر موسیٰ نے کہا کہ وہ اب حزب المجاہدین کی نمائندگی نہیں کررہے ہیں ۔ حزب المجاہدین نے کہا ہے کہ ذاکر موسیٰ کے بیان سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر حزب المجاہدین میری نمائندگی نہیں کرتی تب میں بھی ان کی نمائندگی نہیں کروں گا ۔ آج کے بعد میرا حزب المجاہدین سے کوئی تعلق نہیں ۔ پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے حزب المجاہدین ترجمان نے ذاکر موسیٰ کے کل دیے گئے بیان سے خود کو لا تعلق کرلیا جس میں انہوں نے علحدگی پسند قائدین  کو مسئلہ کشمیر کو سیاسی مفادات کے لیے استعمال کرنا بند نہ کریں تو سنگین عواقب و نتائج کا انتباہ دیا تھا ۔ ذاکر موسیٰ کو گزشتہ سال 8 جولائی کو برہان وانی کے انکاونٹر میں ہلاکت کے بعد ممنوعہ حزب المجاہدین کا کمانڈر مقرر کیا گیا تھا ۔۔

TOPPOPULARRECENT